خیبر لیوی فورس کے حوالدار کے بھائی کو قتل کرنیوالا قاتل گرفتار

خیبر لیوی فورس کے حوالدار کے بھائی کو قتل کرنیوالا قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر( بیورو رپورٹ) لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر شپیلہ کے مقام پر لیوی فورس کے حوالدار نیک عمل کے بھائی کو پر اسرار طور پر قتل کرنے والا ملزم سعداللہ ولدشیر آغاگرفتار، والد نے اپنی مرضی سے حوالے کیا ، تفتیش کے نتیجے میں سراغ ملا ،تحصیلدار شمس الاسلام گزشتہ روز لنڈی کوتل سلطان خیل شپیلہ کے مقام پرطارق شاہ نامی شخص کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کا سراغ مل گیا ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم سعد اللہ ولد شیر آغا کو اپنے والد نے لنڈی کوتل انتظامیہ کے حوالے کر دیا تحصیلدار شمس الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے اقرار جرم کیا ہے واضح رہے کہ ایک دن پہلے حوالدار نیک عمل کے بھائی طارق شاہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں انتظامیہ کے لائن آفیسر ٹیکا خان نے اجتماعی علاقائی ذمہ داری کے تحت 7 افراد کو گرفتار کیا تھا تحصیلدار لنڈی کوتل کے مطابق گرفتار افراد سے معلومات کی بنیاد پر ملزم تک رسائی کا سراغ مل گیا انہوں نے کہا کہ اصل ملزم کی گرفتاری کے بعد دیگر بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائیگا تاہم ابھی تک قتل کی بنیادی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔۔