ہنگو میں پولیس کا سرچ آپریشن ،اشتہاریوں سمیت 7 گرفتار

ہنگو میں پولیس کا سرچ آپریشن ،اشتہاریوں سمیت 7 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ )گزشتہ دو دنوں کے دوران ہنگوپولیس کے جاری سرچ اپریشن میں مختلف علاقوں سے خطرناک مجرم اشتہاریوں سمیت ناجائزاسلحہ رکھنے پر7افرادگرفتار.گرفتارافرادسے اسلحہ ومنشیات برامد. اپریشنزکاانعقادضلع بھرکے مختلف علاقوں سروزئی،جھنڈی درسمند،درسمند،ٹل وغیرہ میں کیاگیا. ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کے دفترسے جاری پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ دودنوں کے دوران جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف ہنگوپولیس کے جاری سرچ اپریشن میں تھانہ سٹی،صدر،دوابہ،ٹل اوربلیامینہ کے حدودسروزئی،درسمند،جھنڈی درسمند،ٹل وغیرہ میں متعلقہ ایس ایچ اوزنے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علیشاہ کی قیادت میں کامیاب کاروائیوں میں مجموعی طورپر قتل،اقدام قتل،ضرراورناجائزاسلحہ رکھنے کے مقدمات میں مطلوب11 مجرم اشتہاریوں سمیت30مشکوک افرادکوحراست میں لے لیا.پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1رائفل2پستول2چارجرز،درجنوں مختلف بورکے کارتوس2.100کلوگرام چرس برامد کرکے قبضے میں لے لیں.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو پیرشہاب علی شاہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم کے سدباب اورانسدادکیلئے ہنگو پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے.انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں اورعلاقائی امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کی راہ میں روکاوٹیں ڈالنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔