شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،واحد محمود

شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،واحد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ (نامہ نگار)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کے قربانیوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، انہی قربانیوں کی بدولت معاشرے میں امن و امان کی فضاء قائم ہے ان شہداء نے ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا آج قربان کیاہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے شہدائے پولیس کے ورثاء کیساتھ ہر ممکن تعاون کو جاری رکھا جائیگاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں ضلعی پولیس سربراہ کا شہدائے پولیس کے ورثاء کیساتھ میٹنگ منعقد ہوا جس میں ضلع مردان کے شہداء پولیس کے ورثاء اور ان کے بچوں نے شرکت کی ، میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ شہدائے پولیس کے قربانیوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، انہی قربانیوں کی بدولت معاشرے میں امن و امان کی فضاء قائم ہے۔ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے شہدائے پولیس کے ورثاء کیساتھ ہر ممکن تعاون کو جاری رکھا جائیگا۔ شہداء پولیس کے ورثاء اور ان کے اہلخانہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا شہداء پولیس کے ورثاء اور ان کے بچوں کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جائیگا، میٹنگ کے بعد ضلعی پولیس سربراہ نے شہدائے پولیس کے بچوں میں تحفے تحائف بھی تقسیم کئے۔