افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے تمام امور سے بخوبی آگاہ ہیں،نعمان الحق

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے تمام امور سے بخوبی آگاہ ہیں،نعمان الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ڈائریکٹر اور پی اے جے سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی کے صاحبزادے نعمان الحق نے پی اے جے سی سی آئی کے چیئرمین زبیر موتی والا اور جائنٹ چیمبر کے سینئر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں جائنٹ چیمبر کا سال 2018-19ء کے لئے ڈائریکٹرمنتخب کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق کاروباری گھرانے سے ہے اور وہ پاکستان افغانستان باہمی تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے تمام امور سے بخوبی آگاہ ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ بحیثیت ڈائریکٹر پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور پی اے جے سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور افغانستان کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے مزیدقریب لانے کے لئے موثر کوششیں کریں گے۔ انہوں نے پی اے جے سی سی آئی کے چیئرمین زبیر موتی والا کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے جائنٹ چیمبر کے قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ بالخصوص افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدہ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کے تحفظات اجاگر کرنے کے لئے موثر کوششیں کیں اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ نعمان الحق نے پاک افغان جائنٹ چیمبر کے پاکستان چیپٹر کے نو منتخب صدر جاوید بلوانی ٗ سینئر نائب صدر جمال الدین اچکزئی ٗ نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی اور تمام نو منتخب ڈائریکٹر کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ا س عزم کا اعادہ کیا کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر کی نو منتخب کابینہ باہمی تجارت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے