ڈیمز پاکستان معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے : عمران خان

ڈیمز پاکستان معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ) یونین کونسل ڈھوڈہ کے سابق ناظم اور ڈائریکٹر نیشنل انڈسٹریل پارکس عمر خان نے کہاہے کہ ڈیمز بنانا بلاشبہ پاکستانی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا ذریعہ ہے جبکہ یہ ہماری ریاست کے نامکمل ایجنڈوں میں سے ایک ایجنڈا بھی ہے وہ ڈھوڈہ شریف میں علاقہ عمائدین اور مشران کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے قراردیا اگر ہماری عدلیہ ‘ وزیراعظم پاکستان اور ہماری فوجی قیادت ڈیم کی تعمیر کو واقعی پاکستان کی بقاء سے تعبیر کرتے ہیں تو پھر اس ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرناہوگا جو ہمارا قومی فریضہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ انفرادی طورپرپاکستانی ہر شہری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان ڈیمز میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے اپنی اپنی یونین کونسلز میں قراردادیں پاس کروالیں کہ وہ اپنے ترقیاتی بجٹ میں سے کٹوتی کروا کر اس منصوبے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیں اور ہر ممکن امداد دیں ان کاکہنا تھا کہ اس ملک میں قدرت کے پوشیدہ خزانے موجود ہیں مگر کرپشن کے ناسور نے اس کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اس ناسور کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے جس کا واحد حل یہ ہے کہ اس ملک میں بلاتفریق احتساب کو فروغ دیاجائے اور ریاست کا مقدر بننے والے کرپشن کا یہ عفریت جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے جس سے قوی امید ہے کہ اس ملک کو ایک فلاحی ریاست بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔