بٹ خیلہ ،نوجوان نے پہاڑی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)مالاکنڈمیں تیسرے روزبھی نوجوان نے پہاڑسے چھلانگ لگاکراپنی زندہ گی کاچراغ گل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمالاکنڈخاص کے مقام پرعثمان ولدمحی الدین ساکن چکدرہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرمالاکنڈپاس میں پہاڑسے چلانگ لگاکرخودکشی کرکے اپنی زندہ گی کاچراغ گل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی مالاکنڈلیویزفورس اورعلاقے کے عوام نے نعش پہاڑسے نکال کردرگئی ہسپتال منتقل کردیا۔یادرے کہ گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسراخودکشی کی واقعہ ہے اس سے قبل طوطہ کان میں جماعت دہم کے طالب علم یحیےٰ خان نے باپ کے نصیحت برامان کرزہریلی دوائی کھاکرخودکشی کی تھی اورگاؤں جولگرام میں بھی اس سے ایک دن قبل یونیورسٹی کے طالب علم عظمت خان نے اپنے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کی تھی علاقے میں متواتر خودکشی کے بڑھتے ہوئے واردات پرعلاقے کے عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی ۔