شیر گڑھ ،گھر سے چوری کرنیوالے گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

شیر گڑھ ،گھر سے چوری کرنیوالے گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ(نامہ نگار)مردان پولیس کی کامیاب کاروائی ، تھانہ سٹی کی حدود میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ مکرم خان ولد جان محمد خان ساکن جان آباد چارسدہ روڈ نے اپنے گھر سے 69تولے طلائی زیورات کی چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کرائی، جس پر ڈی آئی جی مردان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جن کی ہدایات پر ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی احکامات پر ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی آپریشن مردان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد خان،ایس ایچ او تھانہ سٹی ایوب خان اور تفتیشی آفیسر بشیر محمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا، جنہوں نے واقع کا باریک بینی اور جدید سائنسی خطوط کے ذریعے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان مختیار علی ولد سیف اللہ ، گوہر رحمن ولد مختیار علی، مسماۃ (ج) زوجہ مختیار علی ، مسماۃ (ع)زوجہ گوہر رحمن ساکنان چراغ دین کلے حال جان آباد چارسدہ روڈاور نثار محمد ولد فقیر محمد ساکن ورسک روڈ پشاور جو کہ مدعی مقدمہ مکرم خان ولد جان محمد خان کے گھر میں نجی ملازم تھے تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیے، ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ان کی نشاندہی پر مال مسروقہ 12تولے طلائی زیورات اور مبلغ 11لاکھ 30ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کوپابند سلاسل کیا گیا۔جنہوں نے عدالت میں بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔ملزمان نے جن صراف پر چوری کے طلائی زیورات فروخت کیے تھے ان کے خلاف بھی پولیس کاروائی جاری ہے۔