مستونگ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، پانچ دہشتگرد گرفتار

مستونگ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، پانچ دہشتگرد گرفتار

  

کوئٹہ ( مانیٹر نگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات سے مستونگ اور شاہ نورانی خود کش حملوں میں ملوث پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں انتہائی مطلوب ترین دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان میں موجود ساتھی کا نام بھی بتا دیا ہے، فاروق بنگلزئی نامی یہ دہشتگرد خود کش بمبار فراہم کرتا ہے۔ گرفتار دہشتگرد ہلاک دہشتگرد ہدایت اللہ کے قریبی ساتھی ہیں، ماسٹر مائنڈ ہدایت اللہ حساس ادارے سے مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ گرفتار دہشتگرد مغویوں کو سرنگوں میں قید رکھتے تھے۔یاد رہے رواں سال 13 جولائی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت کم از کم 149 افراد شہید اور 186 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس اور حساس اداروں نے تحقیق میں سراغ لگایا تھا کہ خود کش حملہ کرنے والے بمبار کا تعلق سندھ کے علاقے میرپور ساکرو سے تھا۔

مزید :

صفحہ اول -