مردان ،حلقہ پی کے 53ضمنی انتخابات ، میدان 14اکتوبر کوسجے گا

مردان ،حلقہ پی کے 53ضمنی انتخابات ، میدان 14اکتوبر کوسجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان( بیورورپورٹ) حلقہ پی کے 53ضمنی انتخابات ، میدان 14اکتوبر کوسجے گا ، مہم میں تاحال گرمجوشی دیکھنے کونہیں مل رہی آزاد امیدوار ڈورٹو ڈور مہم تک محدود ،اصل مقابلہ اے این پی اور تحریک انصاف کے مابین ہوگاپی کے 53کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم زیادہ تر پوسٹر بازی تک محدود ہے تاہم آزاد امیدوار ڈورٹو ڈور مہم پر توجہ دے چکے ہیں جبکہ اے این پی کے امیدوار احمدبہادرخان اور تحریک انصاف کے عبدالسلام خان آفریدی کارکنوں کے ذریعے ووٹروں تک پہنچے کے لئے تگ ودو کررہے ہیں ووٹنگ میں بارہ دن باقی رہ گئے تاہم مہم روایتی جوش اور گرمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے اور حلقے کے عوام الیکشن سے بے زار نظر آرہے ہیں ۔