محکمہ فوڈ ہنگو کی قصابوں اور چکن کی دکانوں کامعائنہ

محکمہ فوڈ ہنگو کی قصابوں اور چکن کی دکانوں کامعائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلع ہنگو میں محکمہ خوراک کے حکام نے قصابوں کی دکانوں ،چکن شاپس،پولٹری ڈیلرز،جنرل سٹورز،بیکرز اوردیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان کے زیرنگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے متعلقہ عملے کے ہمراہ ہنگو شہر میں معائنہ کی کارروائی کی جس کے دوران صفائی کی مجموعی صورت حا ل،ناپ تول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کی گئیں۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے مالکان بالخصوص قصائیوں اور مرغی فروشوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ دکان میں موجود گوشت کو ڈھانپ کررکھیں اس مقصد کے لئے دکان میں لازماََ شیشہ یاجالی لگوائیں اور اس کے ساتھ ساتھ دکان کے اندر اور باہر روزانہ کی بنیاد پرصفائی کریں۔اسی طرح اپنے اوزار وں کو بھی صاف ستھرارکھیں۔ انہوں نے کہاکہ گوشت کومقررہ ریٹ پر فروخت کرنے اورنرخنامہ آویزاں رکھنے کی بھی ہدایت کی