مردان ، ضمنی انتخابات ، مختلف اضلاع کو زونوں میں تقسیم کر دیا گیا : ڈی آئی جی مردان

مردان ، ضمنی انتخابات ، مختلف اضلاع کو زونوں میں تقسیم کر دیا گیا : ڈی آئی جی ...

  

مردان ( بیورورپورٹ ) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نے کہاہے کہ ریجن کے اضلا ع مردان ،نوشہرہ اورصوابی میں 14اکتوبر کے ضمنی انتخابات کے لئے علاقوں کو مختلف زونوں تقسیم کردیاگیاہے ہر زون کا سربراہ پولیس آفیسر ہوگا جبکہ حساس ترین اور حساس پولنگ سٹیشنز سمیت علاقے کی سیکورٹی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابون پانا مشکل ہے وہ مردان پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگوکررہے تھے پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف او رجنرل سیکرٹری ریاض مایار نے پریس کلب کی تاریخی پس منظر سے ڈی آئی جی کو اگاہ کیا ڈی آئی جی نے پریس کلب آڈیٹوریم سمیت مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی محمد علی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیس میں اصلاحاتی عمل سے امن امان کی بحالی میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں ڈی آرسی اور لیزان کمیٹیوں کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ضلع مردان میں چارماڈل پولیس سٹیشنز ہیں جس میں شہریوں کو بہتر سہولیات دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ لیڈیز اہلکار بھی تعینات ہیں جس کے باعث خواتین کھل کر اپنے مسائل کے حوالے سے بات کرسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ تھانے اب محض ایف آئی آر کے اندراج تک محدود نہیں بلکہ اس میں شہری دیگر ضروریات اور مسائل کے حل کے لئے بھی آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پولیس اصلاحات میں تھانوں میں شہریوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے پر فوکس کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور معاشرتی جرائم کی نشاندہی اور اس کے حل کے لئے ان کا تعاون ازحد ضروری ہے انہوں نے منشیات کی روک ،ہوائی فائرنگ اور بچوں کی جنسی تشدد کو معاشرتی برائیوں کا جڑ قراردیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -