بٹ خیلہ ،شادی مہمندی میں شرکت کرنیوالا دولہا کا ہمسایہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)مالاکنڈمیں شادی مہندی کے تقریب میں شامل دولہاکاہمسایہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمالاکنڈایجنسی کے یونین کونسل مالاکنڈگاؤں غواؤ کنڈاؤ میں شادی کے رات مہندی کے تقریب میں شرکت کرنے والے دولہاکاہمسایہ موٹرسائیکل سوار نعمان ولد نورمحمدنے موٹرسائیکل موٹرکارکے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نعمان شدیدزخمی ہوگئے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیامگرجہاں پروہ زخموں کے تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے متوفی کومالاکنڈکے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخا ک کردیانوجوان ہمسایہ کے جاں بحق ہونے سے شادی تقریب فاتحہ خوانی میں تبدیل ہوگئی ۔