قصبہ ہرڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات،بیسیوں افرادلٹ گئے

قصبہ ہرڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات،بیسیوں افرادلٹ گئے

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علاقہ جھنگڑ پولیس چوکی بشارت کے علاقہ میں قصبہ ہرڑ کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں بیسیوں افراد کو لوٹ لیا گیا۔.پانچ ڈکیت ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ٹائم میں ناکہ لگا کر عوام کو لوٹتے رہے اور عوام پر تشدد بھی کیا۔ ڈکیتوں نے 25 گاڑیاں اور 70 موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا.علاقہ جھنگڑ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن سے انچارج پولیس چوکی کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ.ڈکیتی کی واردات میں لٹنے والے اہلیان جھنگڑ کی بڑی تعداد پولیس چوکی بشارت پر پہنچ گئی.پولیس کی سائلین کے ساتھ طوفان بدتمیزی، خاتون کے ساتھ ڈکیت اکثر چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں کوئی نئی بات نہیں. نیئر نامی پولیس اہلکار کا عوام کو جواب اہلیان علاقہ نے روڈ بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -