سالٹ رینج،کوئلے کی کان میں حادثہ1اورمزدور جاں بحق

سالٹ رینج،کوئلے کی کان میں حادثہ1اورمزدور جاں بحق

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سالٹ رینج کے علاقے میں محکمہ معدنیات کی غفلت اور لاپرواہی سے کوئلے کی کان میں حادثے سے ایک اور مزدور جاں بحق ہوگیا۔ سالٹ رینج کے علاقے میں مائنوں کے اندر حفاظتی اقدامات پورے نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ کے دوران دس سے زائد مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جبکہ محکمہ انسپکٹریٹ آف مائن اپنی ذمہ داریاں نہ پوری کرتے ہوئے مائن اونرز سے ماہانہ بھتہ وصول کررہا ہے جس کی وجہ سے مائن اونرز کو قانون اور ضابطے کے مطابق مائن کے اندر حفاظتی اقدمات پورے نہیں کرنے پڑتے۔ پیر کے روز چوآ سیدن شاہ کے علاقہ دوالمیال میں کوئلے کی مائن میں حادثہ ہوا۔مائن کے اندر گیس بھر جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کو بڑی مشکل اور تگ ودو کے بعد اس کی لاش کو مائن کے اندر سے نکالا گیا، یہ حادثہ اقبال اینڈ سنز کول کمپنی کے ایریا میں ہوا اور جاں بحق مزدور کا نام ٹیپو سلطان ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -