اساتذہ کااحترام کرنیوالا معاشرہ کامیاب ہوتا ہے،مقررین

اساتذہ کااحترام کرنیوالا معاشرہ کامیاب ہوتا ہے،مقررین

  

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)اساتذہ کا احترام کرنے والے معاشرے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں۔استاد کی قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے جنہیں جس قدر عزت دی جائے وہ ان کی خدمات کا صلہ نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار حسن ابدال کے ریٹائر ہونے والے 8اساتذہ کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ تقریب کاانعقاد’’ پیٹا ‘‘کے تحصیل صدر ملک مقصود ۔نائب صدر ذوالفقار احمد او ر جنرل سیکرٹری ملک قیصر ذیشان جبکہ حسن ابدال سٹی کے صدر بابر علی۔تنظیم اساتذہ اٹک کے صدر پرویز اقبال بھی موجود تھے۔ تقریب میں طاہر اشرف کلیار ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی شرکت کی اور اساتذہ کی ہر قسم کی قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ استاد کو روحانی والد کا درجہ دیا گیا ہے ۔جن معاشروں میں استاد کی عزت نہیں کی جاتی وہ تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے مذید اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ وہ عزت و احترام کے ساتھ اپنی زندگیاں بسر کر سکیں۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے آٹھ اساتذہ کی خدمات پر انہیں خیراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں علاقے کی پہچان اور فخر قرار دیا گیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -