اسد درانی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

اسد درانی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے نام ای سی ایل ڈالنے کے حوالے سے عدالت عالیہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ درخواست رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے وصول کر لی ۔ اسد درانی نے متنازعہ کتاب پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ۔ درخواست میں عدالت عالیہ اسلام آباد سے استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سفری پابندیاں آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ درخواست میں وزارت داخلہ ، وزارت دفاع سیکشن افسر ای سی ایل کو فریق بنایا گیا ہے ۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک اپنے فیملی ممبرز کو ملنے کے لئے جانا چاہتا ہے ۔ درخواست گزار جرمنی اور سعودی عرب میں بطور سفیر تعیناتی کے ساتھ پاکستان ملٹری میں بھی 25 سال خدمات سرانجام دے چکا ہے ۔ واضح رہے سابق تھری سٹار جرنیل کی متنازعہ کتاب مارکیٹ میں آنے کے بعد ان کا نام وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا ۔
اسد درانی