پناہ دل کی بیماریوں کی آگاہی فراہم کررہی ہے،ثناء اللہ گھمن

پناہ دل کی بیماریوں کی آگاہی فراہم کررہی ہے،ثناء اللہ گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے ۳۵ سالوں سے دل کی بیماریوں کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہے اور اسی سلسلہ میں دل کی بیماریوں کے عالمی دن کے موقع پر پناہ، AFIC ، ہارٹ انٹرنیشنل ہسپتال اور رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی نے AFIC راولپنڈی میں دل کی بیماریوں سے آگاہی کے متعلق ایک واک اور سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اے ایف آئی سی کے سامنے مال روڈ پر واک کا بندوبست کیا جس کی قیادت پناہ کے صدر میجر جنرل(ر) مسعود الرحمن کیانی،لیفٹیننٹ جنرل(ر) کمال اکبر،میجر جنرل (ر) محمد اشرف خان، میجر جنرل (ر) عاشور خان، ڈاکٹر عبد القیوم اعوان،پروفیسر ڈاکٹر شہباز قریشی،صدر پاکستان فیملی فزیشن ڈاکٹر منظور احمد، جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن اور پناہ کے سینئر ممبران نے کی۔واک کامقصد اپنے ہم وطنوں کو دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی مہیا کرنا تھا۔ واک میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ سکول اور کالجوں کے بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر صحت سے متعلقہ سلوگنز لکھے تھے۔ خوبصورت بینرز پر پناہ کے پیغام ہر طرف لہلہا رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں اس واک میں شرکت کی۔واک کے اختتام پر اے ایف آئی سی کے ذوالفقار آڈیٹوریم میں ایک سیمینار کا بندوبست تھا۔AFIC کے سینئر ڈاکٹروں کہ علاوہ بہت سے سینئر ڈاکٹروں نے اپنے اپنے لیکچر میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ صدر پناہ میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی نے لوگوں کو بتایا کہ دُنیا میں ہر سال ڈیڑھ کروڑ انسان لقمہ اجل بن رہے ہیں اور پاکستان میں ہر 6 سے7 منٹ بعد ایک شخص اس بیماری کی وجہ سے دُنیا میں رخصت ہو رہا ہے اور زیادہ تر اموات 30 سے 50 سال کے درمیان ہو رہی ہیں اور یہ وہ عمر ہے جس میں کوئی بھی شخص اپنے گھر والوں ، ملک اور قوم کے لئے سب سے زیادہ مفید ہوتا ہے اور ان اموات کی وجہ سے بہت سے مالی، معاشی اور معاشرتی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ آپ لوگ ان اموات سے بچ سکتے ہیں اگر آپ پناہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں ۔جس طرح ہم نے تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی مہم چلائی اسی طرح آج سے ہم بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ایک بہت بڑی مہم کا آغاز کر رہے ہیں ۔آپ سے درخواست ہے کہ آپ ہماری اس مہم کا حصہ بنے۔

Back to Conversion Tool