چکوال،محکمہ ماحولیات نے ستمبرمیں33500پوادے لگوائے

چکوال،محکمہ ماحولیات نے ستمبرمیں33500پوادے لگوائے

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب اور سیکرٹری محکمہ ماحولیات کی ہدایت پرمحکمہ ماحولیات چکوال نے خصوصی شجرکاری مہم کا آغازکررکھا ہے۔زرائع محکمہ ماحولیات کے مطابق سیکرٹری ماحولیات پنجاب ڈاکٹر نصراللہ نے تمام فیلڈافسران کو ماہ ستمبر تانومبر2018خصوصی ٹارگٹ دے رکھے ہیں۔ضلع چکوال کیلئے ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔محکمہ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات چکوال نے ماہ ستمبر2018میں33500پودے لگوائے اور مختلف محکمہ جات میں تقسیم بھی کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سیدفیصل مقصود کے مطابق محکمہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی رعداد میں پودے تقسیم کروا رہاہے۔ابھی تک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ،پولیس،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس،سپورٹس اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ چکوال کو ہزاروں کی تعداد میں پودے فراہم کئے جا چکے ہیں تاکہ تمام سرکاری اداروں،سکولوں اور ہسپتالوں کی حدود میں شجرکاری کی جا سکے۔سیدفیصل مقصودکامزید کہنا ہے کہ آئیں محکمہ ماحولیات کی شجرکاری مہم کا حصہ بنیں۔اس ضمن میں کوئی بھی سرکاری،نیم سرکاری،پرائیویٹ سکول،کالج یا ہسپتال اور این جی او اپنے لیٹر پیڈ پر ایک سادہ درخواست بنام اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات لکھ کر لانے پر محکمہ آپ کی ڈیمانڈ کے مطابق پودے فراہم کرے گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ عوام شجرکاری کی مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں تاکہ آئندہ نسلوں کو ہم ایک سرسبزوشاداب اور آلودگی سے پاک پاکستان دے سکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -