راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی16ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی16ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے16ملزما ن کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے440گرام چرس، 32لیٹر کھلی شراب،05عدد پستول 30بور معہ12روند،01عدد رائفل 12بور ،03غیر قانونی سلنڈر اور ایک شرابی کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے حمزہ سے 200گرام چرس، تھانہ آر اے باز ار پولیس نے قمر سے220گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے یوسف سے 01عدد پستول 30بور معہ03روند،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے فرحان سے01عدد پستول 30بور، اسد سے 01عدد پستول 30بور معہ03روند، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے چن زیب سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند،تھانہ ریس کور س پولیس نے سہیل سے01عدد پستول 30بور معہ02روند، تھانہ مری پولیس نے آصف سے 01عدد رائفل 12بوربرآمدکی، تھانہ جاتلی پولیس نے اصغر کی گاڑی سے غیر قانونی CNGسلنڈر، تھانہ روات پولیس نے اسد کی گاڑی سے غیر قانونی CNGسلنڈر ،تھانہ کلر سیداں پولیس نے شفیق کی گاڑی سے غیر قانو نی CNGسلنڈر برآمدکرلیے جن کی بابت ملزمان کو ئی اجازت نامہ نہ پیش کرسکے جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے بورگی بھینس روڈ پر شراب کے نشے میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے منصور کو قابوکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔