ریونیو کے سینئر کلرک کورشوت ستانی کا جرم ثابت ہونے پر 2سال سزا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت نے محکمہ رینیو کے سینئر کلرک عبد الغفور چنہ کورشوت ستانی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی ہے ۔پیر کو رشوت ستانی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے محکمہ ریونیو کے سینئر کلرک عبد الغفور چنہ کو سزا سنائی ۔عدالت نے مجرم کو 2 سال قید کی سزا سنائی جبکہ مجرم کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ملزم عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزید قید کاٹے گا اینٹی کرپشن کے مطابق مجرم نے جون 2012 میں شہری سے پلاٹ کی تفصیلات حاصل کرنے پر 60 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی ۔مجرم رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔مجرم کے خلاف مقدمہ مختیار کار ملیر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مجرم ضمانت پر تھا۔ فیصلے بعد گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا