امل عمر قتل کیس کا ملزم خالد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے امل عمر قتل کیس کے ملزم خالد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔پیر کو پولیس نے ملزم کو ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں پیش کیا،جہاں عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت 5اکتوبر تک مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے،ملزم خالد کو تھانہ ڈیفنس پولیس نے پیش کیا تھا ،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ خوف و ہراس کے باعث پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا,ملزم نے سات مزید ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،ملزم خالد رکشہ میں وارداتیں کیا کرتا تھا,ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا جبکہ اسکا ساتھی موقع پر مارا گیا تھا،ملزم ہجرت کالونی کا رہائشی ہے،ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے بچی امل عمر جاں بحق ہوئی ،دو پولیس اہلکاروں کے خلاف امل عمر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،پولیس اہکاروں نے حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے،ملزم کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔