اکادمی ادبیا ت کا لیاقت عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید اور سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے معروف ادیب دانشور کالم نگار ماہر تعلیم پروفیسر لیاقت عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پروفیسر لیاقت عزیز سندھی ادب کے بہت بڑے سرمایہ تھے ان کے انتقال سے ادبی خال پُر کرنے میں بہت وقت لگے گا ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ دوسری جانب اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے آفیس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی جس میں کثیر تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قادربخش سومرو نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔