عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنادی

عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنادی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنادی ہے ۔پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نوید احمد سومرو نے قتل اور اقدام قتل کا جرم ثابت ہونے پر سہیل طالب کو سزائے موت کا حکم دیا جبکہ عدالت نے ہارون رشید کو عمر قید کی سزا سنائی عدالت نے فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا پولیس کاالزام تھا کہ مجرموں نے 2013میں عبداللہ اور اسکی بہن عاصمہ پر فائرنگ کی،عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا تھا ،لڑائی فلیٹ خالی نہ کرنے کے باعث ہوئی،قتل کا مقدمہ تھانہ سائٹ میں 2013 میں درج ہوا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -