حسن ابدال،نوادرات کیلئے قبریں کھودنیوالے گروہ کا انکشاف،1ملزم گرفتار

حسن ابدال،نوادرات کیلئے قبریں کھودنیوالے گروہ کا انکشاف،1ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حسن ابدال(تحصیل رپورٹر )نوادرات کے لیے قبریں کھودنے والے گروہ کا انکشاف! تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے ایک رکن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ تین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔عرصہ دراز سے قبروں کی کھدائی کی شکایات سامنے آ رہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دو بجے کے قریب تھانہ سٹی پولیس افسران کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ محلہ ڈھوک مسکین کے پرانے قبرستان میں قبروں کو کھود کر نوادرات تلاش کر رہے ہیں جس پر تھانہ سٹی پولیس کی خصوصی ٹیم نے اے ایس آئی محمد فیاض کے ہمراہ چھاپہ مارا تو قبریں کھودنے میں مصروف افراد سامان چھوڑ کر بھاگنے لگ گئے جن میں سے ایک شخص پرویز ولد عباس خان ساکن ڈھوک مسکین موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی عمران۔شاہد اور زبیر سکنائے حسن ابدال رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے قبریں کھودنے میں استعمال ہونے والے آلات کھدائی قبضے میں لے کر دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ افراد پرانی قبروں کی کھدائی کر کے وہاں سے نوادرات تلاش کر رہے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔دوران تفتیش مذید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔