گوجرخان،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلدیہ چیئرمین میدان میں آگئے

گوجرخان،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلدیہ چیئرمین میدان میں آگئے

  

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے چیئرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف خود میدان میں آگئے لینڈکروزر بازار میں داخل کر دی تجاوزات کے مرتکب دوکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں راستوں میں پڑا سامان ضبط بھاری جرمانے ، تاجر راستے بند اور عوام کیلئے مسائل پیداکرنے کی روش ترک کر دیں آج سے روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن شروع، کوئی سیاسی سفارش اور دباؤ قبول نہ کرنے کا چیئرمین کا بڑا اعلان، تاجر اور ریڑھی والے تجاوزات کی حوصلہ افزائی کرنے والے بلدیہ کی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں ان کیخلاف کارروائی ہوگی چیئرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف نے عوامی شکایات پر شہر بھر میں جگہ جگہ قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ کی کمان خود سنبھال لی گزشتہ روز اپنی گاڑی عملہ کے ہمراہ بازار میں داخل کر دی اس موقع پر انہوں نے تجاوزات کے مرتکب افراد کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اب کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی آپریشن بلاتفریق ہوگا کوئی سفارش قبول نہیں کروں گابازاروں کے راستوں میں بیٹھ کر ماؤں بہنوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں عملہ نے اس دوران متعدد دوکانداروں کاباہر پڑاسامان قبضہ میں لے کر بھاری جرمانے بھی کئے چیئرمین شاہد صراف نے کہا کہ آج سے باقاعدہ گرینڈ آپریشن کلین سپ شروع ہوگا اور تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -