پنجاب بھرمیں بریسٹ فیڈنگ ونیوٹریشن عیک منعقد کررہے ہیں،ڈاکٹر انجم

پنجاب بھرمیں بریسٹ فیڈنگ ونیوٹریشن عیک منعقد کررہے ہیں،ڈاکٹر انجم

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بریسٹ فیڈنگ اینڈ نیوٹریشن ویک کاافتتاح ڈی ایچ کیو چکوال میں ایم این اے سردارذالفقار علی دلہا نے فیتہ کاٹ کرکیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکتر محتار احمداعوان،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر اسلم اسد،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرRMNCH ڈاکٹرانجم قدیر،ڈاکٹرز،ایل ایچ ویزاور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرRMNCH ڈاکٹرانجم قدیرنے بتایا کہ محکمہ صحت یونیسف اورIRMNCHمل کرآج سے 6اکتوبر تک پورے پنجاب میں بریسٹ فیڈنگ اینڈ نیوٹریشن ویک کا انعقاد کیاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چکوال کی کل آبادی15لاکھ کے لگ بگ ہے اس ہفتے کا ٹارگٹ 5سال سے کم عمر کے بچے اندازاً225000ہیں اورغذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے۔6ماہ سے 2سال تک کے بچوں کی تعدادساٹھ ہزار ہے اورحاملہ خواتین 32000،جبکہ دودھ پلانے والی ماؤں کی تعدا ساٹھ ہزارہے۔ 240000کے قریب خواتین ایسی ہیں جو فیملی پلاننگ کے مختلف طریقے استعمال کر رہی ہیں۔اس ہفتے میں2سے5سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی جبکہ غذائی قلت کے شکار بچوں کو غذائیت سے بھرپورچاکلیٹ اور ساشے بانٹے جائیں گے جو بچے اسہال کی کمی کے شکار بچوں کو ORSاورZincکے سیرپ دیے جائیں گے اس کے علاوہ حاملہ عورتوں اور غذائی کمی کی شکار دودھ پلانے والی ماؤں کا بھی علاج کیا جائے گا۔غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کیلئے ضلع بھر میں 19 BHU،10 RHC،4 THQکے علاوہ ڈی ایچ کیو میںOPTسنٹر بنائے گئے ہیں اور بچوں کو OPTسنٹر سے DHQلانے کیلئے1034فری ایمبولینس سروس بھی استعمال کی جائے گی اس کے علاوہ سکول اور کالجز میں والدین سے میٹنگز،سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جائے گا ور عوام کی آگاہی کیلئے بروشر اور رسالہ جات تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔نیوٹریشن سپروائزر ،ایل ایچ ڈبلیواورایل ایچ ایس مل کر اس تمام کام کو سرانجام دے رہی ہیں۔اس وقت ضلع چکوال کی کل 33سائٹس پریہ ویک بنایا جا رہا ہے جن میں ایل اے ڈبلیوز کی تعداد 970،ایل ایچ ایس 50نیو ٹریشن سپروائزرکام کر رہے ہیں۔5اور6اکتوبر کو ہماری ٹیمیں سلمز ایریازجھگی والوں اور بھٹوں پر جاکر بچوں کوکور کریں گی ۔تمام ہسپتالوں میں بریسٹ فیڈنگ اور غذائی قلت کے حوالے سے سٹالز لگائے جا چکے ہیں اور ایل سی ڈی پر عوام کی آگاہی کیلئے ویڈیوز اور میسجزکے کلپس چلائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سی ای او ہیلتھ کے آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ جس کی فوکل پرسن ہیلتھ صدف ایوب مانیٹرنگ کر ہی ہیں۔بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں بریسٹ فیڈنگ اور نیو ٹریشن ویک کے آغاز کے موقع پر محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیرشاہد کی سربراہی میں ایک آگاہی واک بھی کی گئی۔جس میں سی ای او ہیلتھ چکوال،اے ڈی سی جی،ڈی ایچ او،ایم ایس ڈی ایچ کیواوردیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -