پی ٹی آئی نے لوگوں میں امید کی کرن پیدا کی،اکبرخان تنولی

پی ٹی آئی نے لوگوں میں امید کی کرن پیدا کی،اکبرخان تنولی

  

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر )تحریک انصاف نے اس ملک کے مایوس لوگوں میں امید کی نئی کرن پید ا کر دی ہے۔تختیوں کی سیاست کرنے والوں نے عوام کا خون چوسنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔سڑکیں اور گلیاں بنانے کے دعوے دار ان میں کی جانے والی کرپشن بھی عوام کے سامنے لائیں۔اداروں کو مضبوط کر کے لٹیروں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔ضلع اٹک کل بھی عمران خان کے چاہنے والوں کا تھا اور آج بھی یہاں صرف عمران خان کی آواز گونجتی ہے۔شکست خوردہ عناصر گھٹیابیان بازی بند کریں اور میدان میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور امیدوار پی پی 3اکبر خان تنولی نے گذشتہ روز حلقہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران یونین کونسل دھریک کے چیئرمین رفعت خان بالڑہ ۔شہزاد قریشی۔پیر احمد شاہ اور پیر امجد شاہ سمیت علاقہ کی معروف سیاست و سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور ان سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی۔اس موقع پر اہم سیاسی برادریوں اور دھڑوں کی جانب سے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر خان تنولی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جس نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے وہاں انصاف اور قانون کا بول بالا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں اور ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 3میں پی ٹی آئی کی یقینی کامیابی دیکھ کر مخالفین خواس کھو بیٹھے ہیں اور ان کے لہجے ان کی شکست کا عندیہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم منفی سیاست کے قائل نہیں ہیں بلکہ میدان میں لڑنے اور مقابلہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اکبر خان تنولی نے کہا کہ پی پی 3میں سردار سلیم حیدر اور ریاض خان بالڑہ سمیت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے جس طرح ہمارے اوپر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر انہیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ سب مل کر اس علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے جدو جہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مذید برادریاں اور دھڑے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں جس سے پی ٹی آئی ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -