رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،14ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،14ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے 4 ملزمان عرفان عرف جمور ، مظفر علی لاہوتی ، محمد حنیف اور ابوبکر عرف پنو کو گرفتار کیا ، جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ناظم آباد رضویہ سپر مارکیٹ اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان دانش عرف مما ، ذیشان عرف دیوانہ ، بلال عرف نٹا ، مرزا عمیر بیگ بھالو ، عارف عرف بھا ، دانش عرف ننھا ، عبدالسمیع ، زاہد علی اور بشیر احمد مگسی کو گرفتار کیا ، جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ رضویہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شانی علی عرف شانو کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -