اے سی سی اے اور روبا فاؤنڈیشن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اے سی سی اے اور روبا فاؤنڈیشن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) اور روبا فاؤنڈیشن کے مابین ’’اے سی سی اے ۔ اکاؤنٹینسی سب کے لئے‘‘ کے عنوان سے پروگرام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے جس کے تحت اے سی سی اے کی اہلیت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ پاکستان میں اکاؤنٹس کے پیشہ کی بہتری کیلئے باہمی مفاد کو فروغ دینے کی غرض سے روبا فاؤنڈیشن اپنے تیار کردہ معیار کے مطابق اے سی سی اے کے موجودہ طالب علموں کو خالص میرٹ کی بنیادوں پر ’’اے سی سی اے ۔ اکاؤنٹینسی سب کے لئے‘‘ کے پروگرام کے تحت مالی مدد فراہم کرے گی۔ یہ مالی مدد اے سی سی اے کے منظور شدہ لرننگ پارٹنرز (اے ایل پیز) کی جانب سے اے سی سی اے کی ٹیوشن فیس کی مد میں خیبر پختونخوا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے ہوگی۔ روبا فاؤنڈیشن اے سی سی اے کے طلباء کو روبا گروپ آف کمپنیز کی ضرورت کے مطابق تربیت و روزگار کے مواقع کے ذریعے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن ضیاء اﷲ بنگش نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے سی سی اے جیسے عوامی مفاد میں کام کرنے والے ادارے قابل فخر ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کاروبار بہتری کے لئے کام کرتے ہیں اور یہ صرف ایسا ہی کر سکتے ہیں کیونکہ یہ مضبوط اخلاقیات اور پیشہ ورانہ معیارات پر کام کرتے ہیں۔ اے سی سی اے کے ارکان دنیا بھر میں ہیں اور یہ ممبران دنیا بھر میں پیشہ کی تعمیر اور معاشرے کو زیادہ شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ سجید اسلم نے اس موقع پر کہا کہ اے سی سی اے کو عوامی قدر کے ایک مضبوط چیمپئن کے طور پر جانا جاتا ہے جو عوامی مفاد، کاروباری اخلاقیات کے فروغ اور بڑھتی ہوئی معیشتوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس قسم کے اقدامات صلاحیتوں کی تعمیر اور علم کے تبادلہ کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہیں۔