کراچی ،کڈنی سینٹر کی جانب سے عالمی یوم قلب منایا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کڈنی سینٹر نے 29ستمبر کو عالمی یومِ قلب منایا جہاں بلڈپریشرم شوگر اورBMIکے لیے مفت اسکریننگ پیش کی گئی اور ساتھ ساتھ عوام کی آگاہی کے لیے دوپہر11بجے سے 12بجے تک لیکچر بھی پیش کیے گئے۔ ڈاکٹر سلطانہ حبیب م کنسلٹنٹ کارڈیا لوجسٹ نے کورونری رسک فیکٹرز کے بارے میں بات کی کہ کیسے بلڈ پریشر، ذیابطیس ، موٹاپا، غیر صحت بخش خوراک، جسمانی سرگرمی کی کمی اور تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کو بڑھاوا دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر عمران افتخار ، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نیدل کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے استعمال کیے جانے والے مختلف ٹیسٹس اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر نجیب باصر ، چیف کارڈیالوجسٹ نے کورونری CTاینجیو گرافی کے بارے میں وضاحت کی کہ کیسے یہ بغیر جراحی کا سادہ طریقہ کار بالغوں اور بچوں میں امراض قلب کی تشخیص میں دے سکتاہے۔آخر مقرر محترمہ فائزہ خان ، رجسٹرڈ کلینیکل ڈائیٹیشن نے بتایاکہ کیسے صحت بخش خوراک /کھانے کی صحت بخش عادات اور جسمانی سرگرمی امراض کی روک تھام اور انتظام کے حفاظتی کردار اداکرتی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں زور دیا کہ سبزیوں، پھلوں، ثابت اناج ، کم چکنائی والی ڈیری پروڈکٹس اور پروٹین کی متوازن خوراک ( مچھلی، گوشت، چکن ، بغیر چکنائی کا سرخ گوشت، گریاں اور دالیں ) کا زیادہ استعمال صحت مند وزن برقرار رکھنے اور بلڈ پریشر اور وزن میں اضافہ کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔چکنائی کی زیادہ مقدار ، خصوصاً جوکمرے کے درجہ حرارت پر سخت رہے، خطرناک خوراک ہے ، اس کے علاوہ بیکری کی مصنوعات، پروسیس شدہ گوشت، ٹی وائٹنرز کا زیادہ استعمال بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے عوام کی حوصلہ افزائی کی کہ مناسب/باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی کے ساتھ کیلشیم سپلیمنٹس کے بجائے کم چکنائی والی ڈیری پروڈکٹس (دودھ، دہی ، لسی ) کو صحت بخش اور متوازن غذا کے طور پر صحت مند طرزِ زندگی کا ایک حصہ بنائیں۔