چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا

چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا

  

کراچی (پ ر)دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018کا آغاز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہو چکا ہے۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر سینٹرل پنجاب رئیر ایڈمرل نویداحمد رضوی (ہلال امیتاز ملٹری) تھے،انہوں نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز شاٹ لگا کر کیا۔ پروگرام کے مطابق آج تین میچز کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ واپڈا اور پاکستان ائیر فورس کے درمیان ہوا جس میں واپڈا کی ٹیم نے 8 جبکہ پاکستان ائیر فورس نے 1گول کیا۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے مابین ہوا۔جس میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ نے 4گول کیے جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم نے 2گول کیے۔جبکہ پہلے دن کے کھیل کا آخری میچ میں نیشنل بینک آف پاکستان نے پاکستان نیوی کے مقابلے میں 3۔1سے کامیابی حاصل کی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -