سندھ حکومت کی نااہلی تھر میں بچوں کی اموات کا باعث ہے،نصرت واحد

سندھ حکومت کی نااہلی تھر میں بچوں کی اموات کا باعث ہے،نصرت واحد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے نصرت واحد نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ تھرپارکر میں سندھ حکومت کی مسلسل ناکامی اور ناہلی بچوں کی اموات کا سبب بن رہی ہے تھرپارکر میں غذائی قلت سے زیادہ حکومت سندھ کی ناہلی زیافہ ہے دور دراز علاقوں میں پانی اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جس وجہ سے بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے وزیراعظم عمران خان تھرپارکر کے متاثرین کے لیے جلد پیکیج کا اعلان کریں گے سندھ حکومت مسلسل گیارہ سالوں سے برسر اقتدار ہے مگر ایک مسئلے کا مستقل حل نہیں نکال سکی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہر بجٹ میں اضافہ تو کرتی ہے مگر آج تک سمجھے سے کاسر ہیں کہ یہ بجٹ کہاں پر استعمال ہورہا ہے بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی بھوک پیاس سے مارنا چاہتی ہے پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سندھ کے مسائل حل کرنا ہے سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے سندھ کے لوگوں کی بھرپور خدمت کریں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -