ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی جنرل باڈی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار

ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی جنرل باڈی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی دوسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈبلیو سی سی آئی ممبران ، میڈیا کے نمائندوں اور نومنتخب ایگزیکیوٹو کمیٹی کے خیر خواہوں اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد محترمہ طلعت ہاشمی نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔ ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی چیف ایگزیکیٹو مِس حنا منصب خان نے مہمانوں کو اسٹیج پر آکر خوش آمدید کہا جس کے بعد سبکدوش ہونے والی صدر رخسانہ عباس نے اپنی مدتِ صدارت کے دوران رونما ہونے والی سرگرمیوں اور مختلف معامات کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ حنا منصب خان نے نئی ایگزیکیٹو کمیٹی سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے 14 ممبران میں تین آفس بئیررز ، شایانے ملِک ، صدر 2018۔2019، شہناز رمزی، ایس وی پی 2018۔2019 اور نازلی عابد ، وی پی 2018۔2019 بھی شامل تھیں۔نومنتخب صدر شایانے مِلک نے بعد ازاں شرکاء4 سے خطاب کرتے ہوئے سال بھر کے منصوبوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔قابل احترام مہمان خصوصی بیگم لیلیٰ سرفراز نے ، جن کا نام صنعت و تجارت کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں آخر میں شرکاء4 سے خطاب کیا جس کے ساتھ ہی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے اختتام کا اعلان ہوا۔جو اہم شخصیات تقریب کا حصہ بنیں اْن میں ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی بانی صدر فریدہ قریشی کا نام قابل ذکر ہے۔ خیال رہے کہ ڈبلیو سی سی آئی کے قیام کا مقصد خواتین کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی اور معاشی خود مختاری کے حوالے سے آنٹراپرینیورشِپ کے تصور کو اْجاگر کرنا ہے۔نئی ممکنہ آنٹراپرینیورز کے لئے چیمبر ون وِنڈو سہولت فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔اسی طرح مستند خواتین آنٹراپرینیورز میں باہمی رابطے اور بحث و مباحثے کے لئے چیمبر نے ایک فورم مہیا کیا ہے جس کے زریعے مقامی اور بین القوامی ہم منصب خواتین آنٹراپرینیورز ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور تجربے سے مستفید ہوسکتی ہے۔ساتھ ہی ساتھ یہ فورم تحقیق و ترقی کے لئے مختلف مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔