فالودہ فروش عبدالقادر اچانک ارب پتی کیسے بنا؟ گتھیاں سلجھنے لگیں

فالودہ فروش عبدالقادر اچانک ارب پتی کیسے بنا؟ گتھیاں سلجھنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور فالودہ فروش عبدالقادر اچانک ارب پتی کیسے بنا؟ گتھیاں سلجھنے لگیں، ایف آئی اے نے اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والے کا پتا لگا لیاہے۔کراچی کے فالودہ فروش کی کہانی میں نیا ٹوئسٹ آ گیا ہے، پتہ چلا ہے کہ زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملوث بمباٹ نامی شخص اکاؤنٹ سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہا، 11 ماہ کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ جمع کرائے، دبئی میں اہم شخصیت کو کروڑوں روپے منتقل کرنے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملوث شبیر بمباٹ اور اس کے ساتھی عبدالقادر کے اکاؤنٹ کو آپریٹ کرتے تھے۔ بینک ریکارڈ اور عملے کے بیانات سے بھی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والے کے حوالے سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔تفتیش کاروں کو عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں سرکاری افسر کی جانب سے رقم جمع کرانے کا بھی شبہ ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ فالودہ فروش کے اکاؤنٹ سے دبئی میں کروڑوں روپے منتقل کیے گئے۔