الخدمت یتیم بچوں کی کفالت اور کردارسازی کررہی ہے،عبدالرشید

الخدمت یتیم بچوں کی کفالت اور کردارسازی کررہی ہے،عبدالرشید

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت چائلڈ کیریکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لیاری میں دسواں اسٹڈی سینٹرقائم کردیا گیا ۔اسٹڈی سینٹرکا افتتاح رکن سندھ اسمبلی اورجماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید اور سینئر منیجرآرفن کیئر پروگرام عنایت اسماعیل نے کیا ۔اس موقع پر محمد ہارون راجپوت اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران بھی مو جود تھے ۔شرکا کو انچارج سی سی ڈی پی محمد ہارون راجپوت نے بتایا کہ الخدمت چائلڈ کیریکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت کراچی میں یہ دسواں اسٹڈی سینٹر ہے ۔تما م اسٹڈی سینٹرز میں یتیم بچوں کے ساتھ ان کی ماؤں و سرپرستوں تربیت اور کردارسازی کی جارہی ہے ۔انہوں بتایا کہ اسٹڈی سینٹرز میں باقاعدگی کے ساتھ ماہانہ بنیاد پر ورکشاپس منعقدکی جاتی ہیں ۔جہاں یتیم بچوں ،ان کی ماؤں اور سرپرستوں کو مدعو کیا جاتا ہے ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ الخدمت اس وقت کراچی میں 1115یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ان کی کردا رسازی کیلئے بھرپورکام کر رہی ہے۔ملک میں یتیم بچوں کی مکمل کفالت اوراخلاقی تربیت کیلئے ادارے موجود نہیں ہیں ،اس سلسلے میں ا لخدمت کی خدمات قابل قدر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یتیموں کی کفالت سنت نبویؐ ہے اور اس کا بڑا اجروثواب ہے۔ اہل خیرکو چاہیے کہ وہ الخدمت کا ساتھ دیں ۔عنایت اللہ اسماعیل نے اعلان کیا کہ الخدمت نے ایک مزید پیش رفت کی ہے جس کے تحت ان یتیم بچوں کی ماؤں کوئی کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پربلاسودی قرضے فراہم کرنیکاسلسلہ شروع کیا ہے۔مائیں اس پیشکش سے فائدہ اٹھا کر اپنے اہل خانہ کیلئے آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کرسکتی ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -