سرمایہ کاری پالیسی کی تیار ی شروع ،نئی ٹیکس مراعات کا اعلان جلد متوقع
کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی حکومت نے نئی سرمایہ کاری پالیسی تیار کرنا شروع کردی ہے،اس ضمن میں بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزیر تجارت کی ذمہ داری لگادی گئی ہے کہ جلد نئی سرمایہ کاری پالیسی پیش کریں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومت نے نئی سرمایہ کاری پالیسی تیار کرنا شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی وہ جس سیکٹر میں چاہے سرمایہ کاری کر سکتے تھے لیکن اب حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بتائے گی کہ کون کون سے سیکٹر میں وہ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، ساتھ ہی ہر سیکٹر کیلئے الگ الگ ٹیکس مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔