نیب سندھ کے 3سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز مستعفی
کراچی(آئی این پی ) انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں پیروی کرنے والے نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا،نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز، پورٹ قاسم، ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کے خلاف نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ دینے والوں میں نیب پراسیکیوٹر منصف جان، یاسر مغل اور نسیم ملک شامل ہیں، تینوں پراسیکیوٹرز سندھ میں کرپشن کے انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز، پورٹ قاسم، ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کے خلاف نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے، پراسیکیوٹرز کے استعفے کے بعد نیب کی جانب سے متبادل پراسیکیوٹرز تاحال نہیں رکھے گئے۔
نیب سندھ