چین نے مسعود اظہر کو دہشتگرد قرارد ینے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا

چین نے مسعود اظہر کو دہشتگرد قرارد ینے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ(آئی این پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کے بھارتی مطالبے کی زبردست مخالفت کی ہے۔یاد رہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں بھارتی نمائندے نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ انگ ای نے بھارتی مطالبے کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ کہ اس مسئلے پرنہ تو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان کے درمیان اتفاق رائے ہے اور نہ ہی فریقین بھارت اور پاکستان کے درمیان اتفاق ہے، جن سے یہ مسئلہ متعلق ہے۔اس مسئلے پر امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے بھارت کی حمایت کی جبکہ چین نے اپنے موقف کا زبردست دفاع کیا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک اس مسئلے کے دو براہ راست فریق بھارت اور پاکستان میں اتفاق رائے نہیں ہوتا اس وقت تک چین اس موقف کی حمایت کرتا رہے گا۔اگر تمام فریق متفق ہو جائیں تو ہم بھی ان کی حمایت کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں چینی وزیراعظم نے کہا ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک اچھا راستہ ہے کہ اس مسئلے پر ہم بھارت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے کیونکہ بھارت کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ہم ملک کر دہشتگردی کیخلاف کردار اداد کرتے رہیں گے۔
مسعود اظہر