شاہ محمود قریشی آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

شاہ محمود قریشی آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

  

واشنگٹن( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (آج )منگل کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کرینگے، جس میں مسئلہ کشمیر و فلسطین ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی،افغانستان میں امن عمل میں پاک امریکہ کردار اور دونوں ممالک درمیان باہمی تجارت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (آج)بروز منگل امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کیساتھ دارالحکومت واشنگٹن میں ون ٹو ون ملاقات کریں گے ،جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے امریکی ہم منصب کیساتھ امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی،مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں امت مسلمہ پر جاری مظالم اور مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان افغانستان میں امن عمل اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگااس کے علاوہ شاہ محمود قریشی مائیک پومپیو کو اپنی نئی حکومت کی ترجیحات کے حوالے سے بھی آگاہ کرینگے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -