سپیکر مشتاق احمد غنی سے چین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سپیکر مشتاق احمد غنی سے چین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبرپختونخواسمبلی مشتاق احمد غنی سے پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر یاؤجنگ کی صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے لوگ ان کے دل کے قریب ہیں اور چین کو اپنے دیرینہ دوست ملک اور قابل اعتماد ہمسایہ پاکستان کی دوستی پر فخرہے ۔چین کسی بھی برے وقت میں پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑے گااور جس طرح عوامی جمہوریہ چین نے ترقی منزلیں طے کئے ہیں اس طرح بہت جلد پاکستان بھی عمران خان کی راہنمائی میں ترقی عظیم منزلیں طے کرے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کا پراجیکٹ صوبہ خیبرپختونخوا کے بغیر ادھوراہے اور چین کو سی پیک میں خیبرپختونخواکے اہمیت کا اندازہ ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیا کہ جس اندازسے خیبرپختونخواکے محکمہ ثقافت واثارقدیمہ نے بدھ مت کے اثار اورمقامات کی حفاظت کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔اس موقع پر سپیکر مشتاق احمد غنی نے چین کے سفیر سے کہا کہ چین کی حکومت صوبہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں ،تعلمی اداروں میں سہولیات فراہمی کے پراجیکٹ میں مدددے سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کے ساتھ ایک یاداشت میں ایبٹ آباد اور چینی شہر ارومچی کو جڑوا شہر قراردیا گیا ہے ،اس کے علاوہ اب تک تین سو کے قریب پاکستانی طلباء کو چینی زبان سیکھنے کے لئے بیھجاگیا ہے اور مزید تین سو ایم فل اور پی ایچ ڈی کو چین بیھجاجائے گا۔چینی سفیر نے اس بات کااعادہ کیا کہ ان کی حکومت مختلف ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے ایک جامع پروگرام مرتب کررہی ہے جس پر جلد ہی خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ بات چیت ہوگی ۔پشاور سرکولر ٹرین منصوبے میں چینی حکومت سرمایہ کاری کرے گی جس سے پشاور اور اس سے ملحقہ اضلاع کے عوام کو سستی اور دیر پا سفر کی سہولت میسر ہوگی ۔اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے چین کے قومی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا ۔انہوں نے کہا کہ چین کے قومی دن کے موقع پر ان کو دلی خوشی ہوئی کہ وہ یہ دن پشاور کے لوگوں کے ساتھ مل منائیں ۔اس موقع پر سپیکر نے چین کے سفیر کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کو چترالی چغہ اور ٹوپی بھی پہنائی ۔چین سفیر نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ان کے سٹاف کی مہمان نوازی کا دل سے شکریہ اداکیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -