انسانی حقوق کے تحفظ کیلئیٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں : سلطان محمد خان

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئیٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں : سلطان محمد خان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے قانون ، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ صوبے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اور عوام کوسستا اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون نے اقوام متحدہ کے پاکستان ن میں ریزیڈنٹ کو ارڈینیٹر نیل بوہنی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کے روز پشاور میں وزیر قانون ، پالیمانی امور اور انسی حقوق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری قانون ذکاء اللہ خٹک بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر قانون نے مزید کہ کہ قبائلی اضلاع کو انتظامی اور قانونی دائرہ اختیار میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات میں عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہے ہیں یواین کے ریذیڈنٹ کواردینیٹر نیل بوہنی نے عالمی ادارے کی طرف سے عوام کی زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -