شبقدر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز چار ماہ کی تنخواہ سے محروم

شبقدر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز چار ماہ کی تنخواہ سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نامہ نگار) شبقدر سمیت پورے ضلع کے سینکڑوں لیڈی ھیلتھ ورکر ز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ تنخواہ نہ ملنے سے فاقہ کشی پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ کے دیگر حصوں کی طرح شبقدر سمیت پورے ضلع چارسدہ کے سینکڑوں لیڈی ھیلتھ ورکرز کی تنخواہیں گزشتہ چارماہ سے بند ہیں جسکی وجہ سے انکے چولہلے ٹھنڈے پڑہیں ۔ اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔ لیڈی ھیلتھ ورکر کیساتھ بچوں کی سکول فیس نہ ھونے کی وجہ سے انکے بچے سکول چھوڑ نے پر مجبور ہیں ۔سخت اور مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دینے والے لیڈی ھیلتھ ورکر ز کی تنخواہیں بند کر نے سے انکے حوصلہ شکنی ھورہی ہیں جس سے مستقبل میں پولیوں مہم بھی متاثر ھونے کا خدشہ ہے۔لیڈی ھیلتھ ورکرز نے شبقدر نیشنل پریس کلب میں میڈیا کے زریعے وزیر اعلئی خیبر پختونخواہ وزیر صحت اور ڈی ایچ او چارسدہ سے تنخواہیں جلد ریلیزکر نے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر اختجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔