ڈیرہ میں شادی کی تقریب کے دوران مخالفین کی فائرنگ 2 جاں بحق ، لڑکا زخمی

ڈیرہ میں شادی کی تقریب کے دوران مخالفین کی فائرنگ 2 جاں بحق ، لڑکا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)علاقہ تالگی شادی کی تقریب کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے دونوجوان موقع پرقتل جب کہ ایک 11سالہ بچہ زخمی ہوگیا‘نواب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید میں محمد قاسم ولد علی محمد سکنہ شہبازخیل عمر52سال نے 302-324PPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے دوبھانجے 18سالہ شاہد خان ولد محمدخان سکنہ عبدالخیل اور34امداداللہ ولد نعمت اللہ تالگی میں سرفرازکی بیٹھک میں بیٹھ کر زمین شاہ کی شادی کی تقریب کو دیکھ رہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکلوں پر سوارملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے یہ دونوں شدیدزخمی ہوگئے اورہسپتال جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ 11سالہ شعیب ولد کریم خان سکنہ تالگی بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔انہوں نے رپورٹ میں بتایاکہ میرے بھانجے امداداللہ کی فیضان ولد عبدالغفور وغیرہ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی دشمنی چلی آرہی ہے ۔