فواد حسن فواد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

فواد حسن فواد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

  

لاہور( خبر نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال سکیم کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اختیارات کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے رو برو متروکہ وقف املاک بورڈ میں 777بھرتیوں کے حوالے سے بھی سماعت ہوئی ہے۔ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم کیس کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

فواد حسن فواد

مزید :

کراچی صفحہ اول -