دبئی میں بلاک چین ،کرپٹو کرنسی ایکسپو 2018/19 مڈل ایسٹ کے انقعاد کا اعلان

دبئی میں بلاک چین ،کرپٹو کرنسی ایکسپو 2018/19 مڈل ایسٹ کے انقعاد کا اعلان
دبئی میں بلاک چین ،کرپٹو کرنسی ایکسپو 2018/19 مڈل ایسٹ کے انقعاد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی( طاہر منیر طاہر) 28/27 نومبر 2018 کو بلاک چین اور کرپٹو کرنسی پر دبئی میں مڈل ایسٹ کی سب سے بڑی ایکسپو کے انقعاد کا اعلان ، اپنی نوعیت کی منفرد ایکسپو میں سعودی عرب،بحرین،اومان،کویت،بنگلہ دیش ،انڈیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی بزنس کمیونٹی بڑی تعداد میں شریک ہوگی۔تفصلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بلاک چین ،کرپٹو کرنسی ایکسپو 2018/19 مڈل ایسٹ کے انقعاد کا اعلان ۔


دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکسپو کے منتظمین نے اس ایکسپو کو مڈل ایسٹ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی پر مشتمل ایکسپو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایکسپو سے مڈل ایسٹ کی بزنس کمیونٹی کو فیوچر کی کرنسی سے نہ صرف بہتر انداز میں روشنائی حاصل ہو گی بلکہ کرپٹو کرنسی بنانے والی کمپنیوں کو یو اے ای میں مقیم 200 سے زاہد ممالک کے شہریوں تک اپنی مارکٹنگ کا سنہری موقع ملے گا۔

ایکسپو کے آرگنائزر ڈاکٹر عمر فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران یو اے ای کی معروف عرب سماجی شخصیت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیز ایکسلنی سہیل آل زارونی کو 27/28 نومبر 2018 کو ہونی والی ایکسپو میں شرکت کی با قاعدہ دعوت دی۔


اس موقع پر ہیز ایکسیلنسی سہیل آل زارونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دبئی اور یو اے ای قوانین بزنس ،انوسٹرز اور نئے آئیڈیاز کو ہمشیہ ویلکم اور سپورٹ کرتے ہیں ۔انھوں نے ایکسپو کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسپو کے آرگنائزر ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ اب تک 35 سے زائد کرپٹو کرنسی بنانے والی کمپنیاں رابطہ کر چکی ہیں جلد فائنل لیسٹ میڈیا کہ ساتھ شئیر کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ دو روزہ ایگزبیشن میں بزنس اور ٹریڈنگ کے ساتھ رنگارنگ تقاریب پلان کا حصہ ہیں ، جس سے میڈیا کو کوریج کا اچھا مواد ملے گا۔

پریس کانفرنس میں نیپالی شاہی خاندان کی ممبر مسز سنگیتا کارکی ، وزیراعظم بنگلہ دیش کے ایڈوائزر عبید الرحمان سمیت معروف عرب بزنس مین علی محمد اور عارف آل زارونی نے بطور خاض شرکت کی۔


آرگنائزر ٹیم کے ارکان راجہ کلیم خان،عرفان یوسف،کاشف چوہدری،ندیم منیر، فیصل فاروق ،حاجی اختر سعید اور مدثر شاہ نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دبئی میں ایکسپو کے پہلے ایڈیشن کے بعد ابوظہبی اور مڈل ایسٹ کے دیگر شہروں میں ایڈیشنز کرانے کا بھی عزم کیا۔

مزید :

عرب دنیا -