وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج(منگل کو) امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب مائیک پومپیوکی ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگاجبکہ افغانستان، کشمیر اور پاک بھارت تعلقات بھی زیر بحث آئیں گے۔ اس کے بعد شاہ محمود قریشی وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن سے بھی ملاقات کرینگے جبکہ اس کے علاوہ ارکان کانگریس سے بھی ملیں گے۔ پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق شاہ محمود 3 اکتوبر تک واشنگٹن میں قیام کریں گے۔