”پی ٹی آئی کے لیڈر ز یہ سیلز چلا رہے ہیں اور ۔۔۔“ صحافی روف کلاسرا نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش ا ڑ جائیں گے

”پی ٹی آئی کے لیڈر ز یہ سیلز چلا رہے ہیں اور ۔۔۔“ صحافی روف کلاسرا نے ایسا ...
”پی ٹی آئی کے لیڈر ز یہ سیلز چلا رہے ہیں اور ۔۔۔“ صحافی روف کلاسرا نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش ا ڑ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی روف کلاسرا نے پاکستان تحریک انصاف پر جعلی ٹویٹر اکاﺅنٹس چلانے کا الزام عائد کر دیاہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق روف کلاسرا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جتنے جعلی ٹویٹر اکاﺅنٹس پی ٹی آئی کے کرائے پر دستیاب میڈیا سیلز جو کہ پارٹی کی لیڈر ز چلاتے ہیں ، جن کے ذریعے مخالفوں کو گالی گلوچ کی جاتی ہے اور اگر اس پر کارروائی کی جائے تو جیلیں بھر جائیں ۔ دو چار ہی بندے سینکڑوں بندے سینکڑوں جعلی اکاﺅنٹس بنا کر ایک ہی کمرے سے کمپیوٹر سے آپریٹ کر تے ہیں ۔

ایک اور ٹویٹ میں روف کلاسرا کا کہناتھا کہ PTI کے کرائے کے میڈیا سیلز نے گالی گلوچ،جھوٹی خبروں،فیک تصویروں،فوٹو شاپس کا ٹرینڈ دیا۔اب خود شکار ہوئے ہیں توحکومت دھمکیوں پر اتر ائی ہے۔PTI نے جو دوسروں کو سکھایا وہی اس کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔محاورہ ہے اونٹ پہاڑ نیچے پہنچے تو پتہ چلا ان سے بڑی چیزیں بھی دینا میں پائی جاتی ہیں۔

سینئر صحافی نے کہا کہ نوازشریف کے میڈیا سیلز اور پی ٹی آئی کے میڈیا سیلرز نے سوشل میڈیا کی طاقت کے ذریعے ہنگامہ برپا کیا ، پاکستان میں سوشل میڈیا جعلی خبروں کی وجہ سے جاناجاتاہے ، سوشل میڈیا پر خبروں پر جو کچھ پھیلا جایا ہے اس پر کوئی بھی یقین نہیں کر سکتا اس لیے سوشل میڈیا اپن اثر کھو رہاہے اور اس کیلئے کرائے کے سوشل میڈیا سیلز کے کلچر کا شکریہ ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -