سپریم کورٹ کی پرویزمشرف کوجواب داخل کرانے کیلئے 11 اکتوبرتک مہلت

سپریم کورٹ کی پرویزمشرف کوجواب داخل کرانے کیلئے 11 اکتوبرتک مہلت
سپریم کورٹ کی پرویزمشرف کوجواب داخل کرانے کیلئے 11 اکتوبرتک مہلت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این آراوکیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی وطن واپسی کے معاملے پرسماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویزمشرف کوجواب داخل کرانے کیلئے 11 اکتوبرتک مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ پہنچنے تک پرویزمشرف کوگرفتارنہ کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق این آراوکیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی وطن واپسی کے معاملے پرسماعت چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی ۔اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اپنایا کہ پرویزمشرف کوبہت سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے، شایدمیرے پاس بھی ان کوجاکردیکھنے کیلئے وقت کم ہے،عدالت اگر چاہے تو رپورٹ چیمبر میں جا کر دیکھ سکتی ہے جبکہ پرویز مشرف کو وطن واپسی پر سیکیورٹی کا بہت مسئلہ ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویزمشرف کووطن واپسی پررینجرزکی سیکیورٹی فراہم کی جائے اور سپریم کورٹ پہنچنے تک پرویزمشرف کوگرفتارنہ کیاجائے۔وکیل اختر شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ پرویز مشرف پر بہت کیسز ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ پرویز مشر ف کے خلاف تما م کیسز کا ریکارڈ طلب کر لے گی لیکن مشرف صاحب کو آنا چاہئے وہ بڑی ہمت والے کمانڈر ہیں ۔سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کوجواب داخل کرانے کیلئے 11 اکتوبرتک مہلت دے دی ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -