نندی پورپاورپروجیکٹ ریفرنس: راجہ پرویزاشرف،بابراعوان سمیت 7 ملزمان پر24 اکتوبرکوفردجرم عائد کی جائے گی

نندی پورپاورپروجیکٹ ریفرنس: راجہ پرویزاشرف،بابراعوان سمیت 7 ملزمان پر24 ...
نندی پورپاورپروجیکٹ ریفرنس: راجہ پرویزاشرف،بابراعوان سمیت 7 ملزمان پر24 اکتوبرکوفردجرم عائد کی جائے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نندی پورپاورپروجیکٹ ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے فردجرم عائد کرنے کے لئے راجہ پرویزاشرف،بابراعوان سمیت 7 ملزمان کو 24 اکتوبرکوطلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نندی پورپاورپروجیکٹ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر راجہ پرویزاشرف کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی جس پر عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب )کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 24 اکتوبرکوطلب کر لیا ہے ۔ ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف،بابراعوان سمیت 7 ملزمان نامزدہیں۔عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کوریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں اور تمام ملزمان پر24 اکتوبرکوفردجرم عائد کی جائے گی۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -