عدالت نے اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق اومنی گروپ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

عدالت نے اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق اومنی گروپ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا
عدالت نے اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق اومنی گروپ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اومنی گروپ کے 19 اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمدہونے کے معاملہ پراکاؤنٹس کھولنے سے متعلق اومنی گروپ کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے اومنی گروپ کے وکیل کے دلائل پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اومنی گروپ کے 19 اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمدہونے کے معاملہ پراکاؤنٹس کھولنے سے متعلق اومنی گروپ کی درخواست پرسماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر اومنی گروپ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اکاؤنٹس بحال کیے جائیں تاکہ ادارے مالی بحران سے نکل سکے ،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں اکاؤنٹس نہیں کھول سکتے۔عدالت نے اومنی گروپ کے وکیل کے دلائل پرفیصلہ محفوظ کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ فیصلہ آج ہی سنادیں گے۔